فلموں میں کام ایوارڈز نہیں پیسوں کے لئے کرتا ہوں،سلمان خان

salman khan

salman khan

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی ایک وجہ شہرت ان کی صاف گوئی بھی ہے جو ٹھیک لگے وہ کہہ دینے میں ذرا نہیں شرماتے ۔ منفرد مزاج رکھنے والے بالی وڈ کے راج کمار سلمان خان نے اپنی صاف اور کھری باتوں سے کردیا اک بار پھر سب کو حیران۔ اس دفعہ باری تھی لگان کے ڈائرکٹر کی جو اپنی نئی فلم کا اسکرپٹ لے کر جا پہنچے سلمان کو دکھانے۔
سلمان کی صاف گوئی نے نہ صرف ڈائرکٹر بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی حیران کردیا۔ سلمان کا کہنا تھا کہ وہ اسکرپٹ دیکھ کر اچھی فلموں میں کام نہیں کرتے بلکہ وہ جس فلم میں کام کریں وہ ہٹ ہوجاتی ہے۔ وہ فلمز ایوارڈز لینے کے لئے نہیں بلکہ پیسوں کے لئے کرتے ہیں۔