فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیرکے گانے عشق والا لوکی وڈیو جاری

student of the year

student of the year

بالی ووڈ کے صفِ اول کے ہدایتکار کرن جوہر کی نئی آنے والی فلماسٹوڈنٹ آف دی ائیرکے نئے گانیعشق والا لوکی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔Ishq Wala Loveکے اس گانے کو نیتی موہن،شیکھر راوجیانی اور سلیم مرچنٹ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی وشال شیکھر نے دی ہے۔کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم گوری خان نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں ہدایت کارڈیوڈ دھون کے صاحبزادے ورون دھون ،مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں۔ نوجوان نسل کے موضوع کا احاطہ کرتی یہ فلم 19اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جس میں شاہ رخ خان ،کاجول اور سنجے دت بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔