فلم اسپیشل 26کے نئے گانیگورے مکھڑے پہکی وڈیو جاری

Special 26 Released

Special 26 Released

ممبئی (جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹیبالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور سنگھم کی ہیروئن کاجل اگروال کی نئی ایکشن ڈارامہ فلم”اسپیشل “26کے نئے گانے”گورے مکھڑے پہ”کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔گورے مکھڑے پہ زلفاں دی چھاواں کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر ہمیش اورشریا گھوشال کیساتھ امن تریکھا اور شاداب صابری کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس میں اکشے فلم کی ہیروئن کاجل کیساتھ ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار نیرج پانڈے کی اس فلم میں اکشے اور کاجل مرکزی کردار منوج باجپائی کیساتھ ساتھ جمی شیرگل اورانوپم کھیراہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اسپیشل چھبیس کی کہانی نقلی ریڈکے گرد گھومتی ہے جہاں1987میں ایک جعلی سی بی آئی آفیسرنے26افراد کی مدد سے دن دھاڑے جیولری اسٹور پر چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے کی جیولری قبضے میں لیکر چلتے بنے۔شیتل بھاٹیہ اور کمار منگٹ پاٹھک کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم اگلے سال8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکی موسیقی ہمیش اور ہنی سنگھ نے دی ہے۔