فلم دی ایونجرز 1.44 ارب ڈالر بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر

the avenger

the avenger

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ فلم دی ایونجرز ایک ارب 44کروڑ ڈالر بزنس کرکے ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ اواتار اور ٹائی ٹینک کے بعد اب دی ایونجرز باکس آفس پر راج کرنے والی تیسری فلم قرار پائی ہے۔

اس ہفتے ایونجرز نے امریکا میں ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور مئی میں ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک یہ فلم تقریبا 60کروڑ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس نے ایک ارب 44کروڑ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دی ایونجرز بائیس کروڑڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔ اس طرح ہالی وڈ کی فلمی تاریخ کی یہ تیسری کامیاب ترین فلم بن چکی ہے۔