فلم دی ہنگر گیمز کی باکس آفس پر بدستور ٹاپ پوزیشن

The Hunger Games

The Hunger Games

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ فلم دی ہنگرگیمز کی باکس آفس پر بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم ہنگر گیمز نے ہفتے میں نوکروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور اس طرح ہنگر گیمز اب تک چھتیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔

فلم کا موضوع موت اور زندگی کے درمیان بھوک مٹانے کاہے جس میں دو نوجوان بھو ک کی خاطرلڑتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ فلم نے پہلے دن انیس اعشاریہ سات اور دوسرے دن ساڑھے اکسٹھ ملین ڈالرزکا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔