فلم مشن امپاسبل فورکا باکس آفس پرریکارڈ بزنس کامشن مکمل

mission impossible

mission impossible

ہالی ووڈ فلم مشن امپاسبل فور گھوسٹ پروٹوکول نے ریلیزکے پہلے ہی ہفتے ایک سو چالیس ملین ڈالرزکاکھڑکی توڑ بزنس کرلیا۔ ایک امریکی ایجنٹ اور قاتل حسینہ دونوں کا کام ایک دوسرے کیخلاف مشن کو امپاسبل کرنا ہے۔ ان دونوں کی یہی لڑائی شائقین کو بے حد پسندآئی۔ اور انھوں نے فلم کے دھڑادھڑ ٹکٹس خریدکر کامیاب کردیا۔
فلم نے امریکا میں پہلے ہی دن گیارہ کروڑکا بزنس کرکے ابتداتو اچھی کرلی۔ جس کے بعد اب تک ایک سو چالیس ملین ڈالرزکابزنس کرکے فلم میں لگنے والے سرمائے کا چھیانوے  فیصد پیسہ تو وصول کرلیا۔ ایکشن اورسسپنس سے بھرپور فلم سنیما گھروں پرمزید راج کرے گی۔