فلم وشوا روپم کے متنازعہ آڈیو کلپس نکال لیئے جائیں گے

Vishwaroopam

Vishwaroopam

بھارت(جیوڈیسک) میں متنازعہ فلم وشوا روپم کے ڈائریکٹر کمل حسن نے مسلم کمیونٹی کی جانب سے فلم کے بعض متنازعہ آڈیو کلپس پر اعتراض کے بعد اسے نکالنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

کمل حسن نے چنائے میں مسلم کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد فلم کے قابل اعتراض کلپس کو نکالنے پر آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وفد نے اس حساس مسلے کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم وفد نے ان کی فلم کو متنازعہ قرار نہیں دیا بلکہ اس کے کچھ حصوں پر اپنے اعتراضات پیش کیے۔

وفد سے ملاقات کے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فلم پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔واضح رہے کہ جمعے کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد مسلم برادری کی جانب بعض اعتراضات کے بعد فلم کی نمائش پر فوری پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پانچ اعشاریہ چھ ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونیوالی فلم کا معاملہ حل نہ ہوتا تو فلم ساز کو زبردست خسارہ اٹھانا پڑتا۔