تنازعات سے نمٹتے نمٹتے تھک چکا ہوں ، شاہ رخ خان

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ تنازعات نمٹتے نمٹنے وہ تھک چکا ہوں1992 میں اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والے بھارتی میگا اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ تنازعات سے گھبراتے ہیں اور خود سے جڑے اسکینڈلز انہیں افسردہ کرتے ہیں۔

اکنگ خان کے مطابق ان کی غلطی یہ ہے کہ وہ بناوٹی نہیں ہیں اور اسی سبب اکثر وہ تنازعات میں گھرے نظر آتے ہیں۔لیکن جذباتی ہونے کے سبب اپنی غلطیوں سے سیکھنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ ان کی رائے میں اسکنڈلز بلاشبہ ہر ایکٹر کی زندگی کا حصے ہوتے ہیں لیکن اسٹار کی زرق برق اپنی جگہ اہم ہے۔