فنکشنل لیگ ، این پی پی ، ق لیگ کے استعفے گورنر سندھ کو جمع

Dr Ishrat Ul Ebad

Dr Ishrat Ul Ebad

مسلم لیگ فنکشنل ، این پی پی اور مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزرا اور مشیروں کے ہاتھ سے لکھے ہوئے استعفے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو جمع کرائے گئے ہیں ۔ استعفے گورنر سندھ کے ملٹری سیکریٹری نے وصول کئے جن میں چار وزرا و مشیر اور دو معاون خصوصی کے استعفے شامل ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شیخ کے مطابق استعفے پہلے بھی جمع کرائے گئے تھے لیکن بعد میں گورنر سندھ کی جانب سے رابطہ کرکے بتایا گیا کہ آئینی تقاضہ ہے کہ استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے ہوں ۔ لہذا دوبارہ ہاتھ سے لکھے ہوئے استعفے گورنر ہاؤس میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ بل دوہزار بارہ کی اسمبلی میں مخالفت کی تھی اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کی ہدایت ہے کہ اس بل کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا