فوت شدہ اکائونٹ ہولڈر کے وارث کیلئے سرٹیفیکٹ کی شرط ختم

state bank

state bank

اسٹیٹ بینک نے ایک لاکھ روپے تک ,کے ڈپازٹس والے فوت شدہ اکانٹ ہولڈرز کے قانونی ورثا سے وارث ہونے کا سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کی شرط ختم کردی۔ اسٹیٹ بینک کے جاری سرکلر کے مطابق بینک/ ترقیاتی مالیاتی ادارے فوت شدہ اکانٹ ہولڈرز، انسٹرومنٹ کے بینیفشریز کے قانونی ورثا سے مناسب مالیت کے اسٹامپ پیپر پر انڈیمنٹی بانڈ دو ذاتی ضمانتوں کے ساتھ حاصل کریں۔
قانونی ورثا کو وارث ہونے کا سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کے پیچیدہ طریقے کے بغیر کم رقم کے کلیمز کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے فوت شدہ اکانٹ ہولڈرز کے ریفنڈ کلیم کیسز وراث ہونے کا سر ٹیفکیٹ حاصل کئے بغیر شروع اور انہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کراسکتے ہیں، بشرطیکہ انہوں نے ریفنڈ کلیم کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرلی ہو اور وہ قانونی ورثا کے حقیقی ہونے کے بارے میں مکمل مطمئن ہوں۔