فوجی اڈے سے سامان چوری، تحقیقات شروع

washington

washington

واشنگٹن کے فوجی اڈے سے سامان لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ایک سو امریکی فوجیوں کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔
فوجی اڈے لیوائس مک کارڈ سے گزشتہ ہفتے اسلحہ، لیزر گن، رات میں دیکھنے والے چشمے اور دیگر حساس فوجی آلات لاپتہ ہوگئے تھے۔ بیس ترجمان کرس آفرڈ کے مطابق انفنٹری یونٹ کے ایک سو فوجیوں کو بیرکوں میں بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاپتہ سامان کے متعلق معلومات دینے والے کیلئے دس ہزار ڈالر کا انعام اعلان بھی کیا گیا ہے۔