فوج کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریگی، شہباز شریف

Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif

Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif

– وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرانے کے لیے امپورٹڈ لوگوں کو سامنے لایا جارہا ہے،فوج کا سپہ سالار کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریگا۔

منڈی بہائوالدین میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کو نہ لوٹتے تو اس وقت خوشحالی کا دور دورہ ہوتا،ناقص پالیسیوں سے ذراعت اور صنعت تباہ ہوگئی ہے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اگر ان کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت کردی جائے تو وہ ہرقسم کے احتساب کے لیے تیار ہیں۔