کالاباغ ڈیم کی تعمیرآمریت کے دور میں بھی نہیں ہوسکی،کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

– وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے پیپلز پارٹی اکیلی دہشت گردی کا مقابلہ کیسے کر سکتی ہے جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہوں اور لوگ ان کے ووٹ بنک پر نظر رکھیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ 2008میں حکومت سنھبالی توہم رات کے اندھیروں میں بندوقوں کے سائے میں اپنے سپاہیوں کو دفنا رہے تھے جبکہ دن کی روشنی میں دہشت گردی بڑھ رہی تھی اور اسلام آباد پر قبضے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔

کالا باغ ڈیم منصوبے پر بات کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ 1992میں مشترکہ مفاداتی کونسل میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے نہیں ہوا تھا یہ صرف ٹیکنیکل انٹرسٹ کی کونسل تھی،کالاباغ ڈیم کی تعمیرآمریت کے دور میں بھی نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں کوئی نیا ڈیم نہیں بنا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک کمیشن بنایا جائے کہ کن حکومتوں نے اپنے ادوار میں ان میگا منصوبوں پر کام نہیں کیا۔