فوزیہ وہاب انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی

Fozia Wahab

Fozia Wahab

کراچی : (جیو ڈیسک) اناللہ واناا لیہ راجعون پاکستان پیپلز پارٹی کی ممتاز رہنما فوزیہ وہاب کراچی کے ایک اسپتال میں تقریبا ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

فوزیہ وہاب کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی۔ فوزیہ وہاب کے انتقال پر صدر، وزیراعظم، نواز شریف،الطا ف حسین، منورحسن اور دیگر سیاسی رہنماں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی نے تین روزہ سو گ کا اعلان کیا ہے جبکہ پا رٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ملتو ی کر دیا گیا۔

صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لئے فوزیہ وہاب کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئیں گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحومہ پارٹی کا عظیم سرمایہ تھیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعا ت شرجیل میمن نے اسے عظیم سانحہ قرار دیا۔ سینیٹر فیصل رضا عابدی نے فوزیہ وہاب کی وفا ت کے باعث محترمہ بے نظربھٹو کی سالگرہ سادگی سے منانے کا اعلان کیا۔ سیاسی رہنما فوزیہ وہاب کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار افسو س کے لئے پہنچتے رہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری فرط جذبات سے رو پڑے۔ سیاسی رہنماں کا کہنا تھا کہ جمہور یت کے لئے فوزیہ وہاب کی جد وجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔