فیشن کی اٹھتی تیز لہر، چین میں شروع ہوا ہے فیشن ویک

China Fashion

China Fashion

دنیا بھر میں فیشن کی اٹھتی تیز لہر سے چین بھی نہ بچ پایا۔ اب چین میں شروع ہواہے فیشن ویک۔ ریمپ پرآنے والی یہ کوئی جل پری ہے اور نہ ہی کوئی حسین خواب سرخ لباس میں دھیمے دھیمے قدم اٹھاتی ان ماڈلز کو یہ روپ بخشا ہے چینی فیشن ڈیزائنر نے۔ جوکہانیوں اور ناولوں کے کرداروں سے متاثر تھے ۔
فیشن شو میں ایسے ملبوسات ڈیزائن کئے گئے جو خوابوں میں دیکھتے ہیں۔اپنے خواب کو حقیقت کے روپ میں ڈھالنے والے ان ڈیزائنرزکو یقین ہے کہ اب چین فیشن کی دنیا میں بھی اتنا ہی آگے جائیگا جتنا دیگر اشیا میں۔ دس روزہ اس فیشن ویک میں روایتی چین اورمغربی امتزاج سے بنے ہوئے ملبوسات پیش کئے جائیں گے