فیصل آباد میں سروس سٹرکچر نہ بننے پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

young doctors strike

young doctors strike

فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور الائیڈ ہسپتال سے پنجاب میڈیکل کالج تک ریلی بھی نکالی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال سول ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہرے اور ریلی میں شرکت کی۔ینگ ڈاکڑز ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے۔ ینگ ڈاکٹر نے سب سے پہلے آوٹ ڈور کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور پھر مین الائیڈ ہسپتال بلاک کر کے ریلی نکالی۔ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا انکا سروس سٹرکچر جلد از جلد بنایا جائے اور جھوٹے دعوے نہ کیے جائے۔