فیصل آباد: ن لیگ کے جلسے کی تیاریاں،27 ہزارکرسیاں لگادی گئیں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن آج فیصل آباد میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔ دھوبی گھاٹ کے تاریخی میدان میں ہونے والے اس جلسے سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت اعلی قیادت خطاب کرے گی۔  جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سیکڑوں کارکن انتظامات میں مصروف ہیں۔ پنڈال میں ستائیس ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ جبکہ اسٹیج کے عقب میں لگائی گئی بڑی اسکرین پر قائد اعظم اور نوا ز شریف کی تصاویر کے درمیان خود دار ، خوشحال، خود مختار پاکستان کے الفاط لکھے گئے ہیں۔
جلسہ گاہ کے قریب عمارات اور ہورڈنگز پر نوازشریف ، شہباز شریف اور دیگر لیگی قائدین کی قدآور تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لئے پانچ ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ جلسے کے آغاز کا وقت شام چار بجے ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنی ویب سائٹ پر آج کے جلسے کو براہ راست دکھانے کے انتطامات بھی کئے ہیں۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مسلم لیگ ن کے عہدیدار اور رہنما پنڈال میں موجود ہیں۔