فیض احمد فیض

Faiz Ahmed Faiz

Faiz Ahmed Faiz

نام :: فیض احمد فیض

 

تاریخ پیداءش :: 13/02/1911

20/11/1984 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: شاعر

فیض احمد فیض غالب اور اقبال کے بعد اردو کے سب سے عظیم شاعر ہیں۔ آپ تقسیم ہند سے پہلے 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انجمن ترقی پسند تحریک کے فعال رکن اور ایک ممتاز کمیونسٹ تھے۔

فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد ایک علم پسند آدمی تھے ۔ آپ کی والدہ کا نام سلطان فاطمہ تھا۔ آپ نے ابتدائی مذ ھبی تعلیم مولوی محمد ابراہیم میر سیالکوٹی سے حاصل کی ۔ بعد ازاں1921 میں آپ نے سکاچ مشن سکول سیالکوٹ میں داخلہ لیا۔

آپ نے میٹرک کا امتحان مرے سکول سیالکوٹ سے پاس کیا اور پھر ایف اے کا امتحان بھی وہیں سے پاس کیا۔ آپ کے اساتذہ میں میر مولوی شمس الحق جو علامہ اقبال کے بھی استاد تھے۔ آپ نے سکول میں فارسی اور عربی زبان سیکھی۔ بی اے آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور پھر وہیں سے 1932 میں انگلش میں ایم اے کیا۔ بعد میں اورینٹل کالج لاہور سے عربی میں بھی ایم اے کیا۔

انہوں نے 1930 میں ایلس فیض سے شادی کی۔1951 میں آپ نے ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر کی حیثیت سے ملازمت کی۔ اور پھر ھیلے کالج لاہور میں۔ 1942 میں آپ فوج میں کیپٹن کی حیثیت سے شامل ھوگے۔ اور محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا۔ 1943 میں آپ میجر اور پھر 1944 میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پا گے۔

1947 میں آپ فوج سے مستعفی ہو کر واپس لاہور آگے۔ اور 1959 میں پاکستان آرٹس کونسل میں سیکرٹری کی تعینات ھوئے اور 1962 تک وہیں پر کام کیا۔ 1964 میں لندن سے واپسی پرآپ عبداللہ ہارون کالج کراچی میں پرنسپل کی حیثیت سے ملازم ہو گئے۔

9 مارچ 1951 میں آپ کو راولپنڈی سازش کیس میں معا ونت کے الزام میں حکومت وقت نے گرفتار کر لیا۔ آپ نے چار سال سرگودھا، ساھیوال، حیدر آباد اور کراچی کی جیل میں گزارے۔ آپ کو2 اپریل 1955 کو رہا کر دیا گیا ۔