قائد تحریک الطاف حسین کا ویژن ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ھے

مورخہ 15 اگست 2012ئ کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا ویژن ہی پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر پہنچا نے کے لئے عملی جد و جہد میں مصروف ہیں ،شہری اور دیہی تفریق کا خاتمہ ایم کیو ایم کا عوامی کارنامہ ہے آج شہر کے دیہی علاقوں میں فراہمی فراہمی ونکاسی آب کے نظام کا قیام اور سڑکوں کا جال حق پرست قیادت کی جانب سے بلا تفریق عوامی خدمت کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے جاری علاقائی ترقیاتی کاموں کے معائنے پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران بھی موجود تھے ۔

نشاط ضیاء قادری نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے یکساں بنیاد پر ترقیاتی امور کی انجام دہی کو یقین بنا کر عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ترقیاتی امور کی انجام دہی کی مکمل نگرانی کی جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور اُن کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھتے ہوئے عوام کو مسائل سے پاک اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا ئیں گے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو دیرپا سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے ۔