ملت اسلامیہ پاکستان کی حفاظت و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔سید حماد حسین

کراچی (پ۔ر) انجمن جانثاران ِ شمع رسالت کراچی کے زیر اہتمام جشن آزدی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ افطار اور محفل استحکام پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے مرکزی صدر سید حماد حسین نے کہا کہ ملت اسلامیہ پاکستان کی حفاظت و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ وطن عزیز بڑی قربانیوں کی بدولت حاصل ہو اہے ہم سب کا فرض ہے کہ وطن کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اس وقت پاکستان اندرونی اور بیرونی چاروں طرف سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے حماد حسین نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اپنی عبادات میں پاکستان کی سلامتی اور حفاظت اور وطن عزیز کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن جانثارانِ شمع رسالت کے سیکریٹری علی نفیس نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنا نے کے لئے معیاری تعلیم کو عام کیا جائے انہوں نے کہاکہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کرکے اور تعلیم کو عام کرکے ہی ملکی استحکام اور پاکستان کو ہر شعبے میں مضبوط بنا یا جاسکتا ہے ۔ تقریب میں عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی قبل ازیں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور جماعت اہلسنت شعبہ خدمت خلق کے تعاون سے اللہ بخش گوٹھ لانڈھی سیکٹر 10میں واقع فری اسکول کے طلبہ و طالبات میں عید کے کپڑے تقسیم کی گئی اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل اکیڈمی کے نگراں محمد ایوب قادری ، یاور شیخ ، انیس احمد صدیقی ،علی حسین بھی موجود تھے ۔