قائم علی شاہ کی زیرصدارت پی پی ،ایم کیوایم کورکمیٹی کا اجلاس

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی : (جیو ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کور کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ، آغا سراج دارانی، محمد ایاز سومرو، سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار، سید سردار احمد ، واسع جلیل اور کنور نوید جمیل شریک ہوئے۔ اجلاس میں بلدیاتی نظام کے مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں پارٹیوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی ہے جسے صدرزرداری کے سامنے رکھا جائیگا ۔ دوسری جانب اجلاس جمعرات کے روز پھر طلب کرلیا گیا ہے۔