دہری شہریت کے بل پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا،کائرہ

kaira

kaira

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے حوالے سے ہونے والی حالیہ قانون سازی کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات روایتی ہیں جبکہ دوہری شہریت کے بل پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت سے متعلق قانون سازی کا مقصد فیئر ٹرائل اور اپیل کا حق دینا ہے نہ کہ عدالتوں پر کسی قسم کی قدغن لگانا۔ ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کی کارروائی عدالت کا استحقاق ہے ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ماضی سے لیکر اب تک انتخابات میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا ہے تاہم دوہری شہریت کے حوالے سے نقطہ نظر سامنے آمنے پر اب اس حوالے سے قانون سازی کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

دوہری شہریت کے قانون سے متعلق میاں رضا ربانی اور اعتزاز احسن کے تحفظات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے پارٹی میں موجود لوگوں کا حق ہے تاہم فیصلہ وہی ہو گا جو پارٹی کر ے گی۔