قادر کالونی کے قریب ہائی ایس میں اچانک آگ بڑھکنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی

گجرات(جی پی آئی) قادر کالونی کے قریب ہائی ایس میں اچانک آگ بڑھکنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی جبکہ ڈرائیور جھلس شدید زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ قادر کالونی کے قریب ایک ہائی ایس جو کہ کوٹلہ ارب علی خان جارہی تھی میں اچانک آگ بڑھک اٹھی جس کے نتیجہ میں تمام مسافر معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔

جبکہ ہائی ایس کا ڈرائیور آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ باقی تمام مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی اپنی جانیں بچائی زخمی ڈرائیور مقصود احمد کو فوری طبی امداد کیلئے عزیز بھٹی ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔