قاضی حسین احمد کے انتقال پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کا اظہار افسوس

Aqeel Khan

Aqeel Khan

اسلام آباد : کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدراور ایڈیٹر پاک نیوز لائیو عقیل خان نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کے بیٹے آصف لقمان قاضی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں عقیل خان نے کہا کہ قاضی حسین احمد ایک دانشور اور مفکر تھے اور ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی۔

ان کی جمہوریت کے استحکام اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ان کا انتقال خاص طور پر پاکستان اور مسلم امہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ عقیل خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے ایکشن کمیٹی کے چیئرمین وسیم نذر ، پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری ملک ساجد اعوان، جوائنٹ سیکرٹری حکیم کرامت علی ، کالمسٹ فہد خان اور کالمسٹ شہزاد رحمت نے بھی اظہار افسوس کیا۔