قانون سازی کااختیارپارلیمنٹ کا ہے،حکمراں اتحاد

zaradri and raja pervaiz

zaradri and raja pervaiz

حکمراں اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قانون سازی کے پارلیمنٹ کے اختیار کو برقرار رکھتے ہوئے ہر چیلنج کا متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے گا۔ توہین عدالت کے نئے قانون کے سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کی ۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو برقرار رکھا جائے گا،ان اختیارات کیلئے ہرقیمت چکانے کیلئے بھی تیارہیں۔ اجلاس میں حکمراں اتحاد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیارآئین نے دیا ہے، قانون سازی صرف منتخب نمائندوں کا حق ہے، موجودہ صورتحال میں متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے، ہرچیلنج کا متحدہوکرمقابلہ کریں گے