قراردادیں حل نہیں، عالم کفر کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا: حافظ سعید

hafiz saeed

hafiz saeed

جماعت الدعو کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ ہمیں عالم کفر کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا، صرف قراردادوں سے بات حل نہیں ہوگی جبکہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا ہے کہ حکمران اپنی سوچ و فکر کی اصلاح کریں۔

اسلام آباد کنونشن سینٹر میں بین الاقوامی اسلامی کانفرنس سے خطاب میں حافظ سعید نے کہا کہ مسلمانوں کو ملی اتحاد کی ضرورت ہے۔ عالم اسلام کا مسئلہ بھوک اور غربت نہیں بلکہ غلامی ہے۔ ہمیں عالم کفر کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن اپنے خطاب میں کہا کہ اگر قوم متحد ہوجائے تو حکمران بھی اپنا قبل درست کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس سے جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے بھی خطاب کیا۔