قسمت کی دیوی شعیب ملک پر مہربان

Shoaib Malik

Shoaib Malik

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک پر ان دنوں قسمت کی دیوی کچھ زیادہ ہی مہربان ہے۔ انھیں کوشش کرکے بولر آؤٹ کرتے ہیں تو ان کے کریز پر رہنے کی کوئی نہ کوئی وجہ بن جاتی ہے۔

لگتا ہے بھارت کی سرزمین کو شعیب ملک سے پیار ہے۔ انھوں نے بھی شاید محبت کا جواب محبت سے دینے کے لیے اپنا لائف پارٹنر چنا بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو۔

شعیب ملک جب بھارتی گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہیں تو واپس آنے کا نام ہی نہیں لیتے۔ پانچ سال بعد ہونے والی پاک بھارت سیریز میں وہ اب تک ایک بار بھی آؤٹ نہیں ہوئے ہیں۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوینٹی میں ایشانت شرما نے انھیں رویندرا جڈیجا کے ہاتھوں کیچ کرایا، لیکن گیند کندھے سے اوپر ہونے کی وجہ سے نو بال ہوگئی اور پھر شعیب ملک نے پاکستان کو فتح دلوادی۔

پھر ایسا ہی کچھ پہلے ون ڈے میں دیکھنے کو ملا جب روی چندرن کی گیند پر دھونی نے انھیں کیچ کر لیا۔ لیکن ایشون کا پیر کریز سے باہر ہونے کی وجہ سے یہ گیند بھی نوبال ہوگئی اور پھر شعیب نے وننگ شاٹ لگا کر قومی ٹیم کو ایک پھر فاتح بنادیا۔