ابتدا میں وکٹیں لے کر جنید خان نے بھارتی بیٹنگ کی کمر توڑ دی ، میاں داد

Javed Miandad

Javed Miandad

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ابتدا میں وکٹیں حاصل کرکے جنید خان نے بھارتی بیٹنگ کی کمر توڑ دی، ان کے ابتدائی اسپیل نے اپنی ٹیم کیلئے گیم بنایا۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی سی بی نے کہا کہ جنید خان کے ابتدائی اسپیل نے بھارتی ٹیم کو میچ میں واپس آنے کا موقع نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں مہندرا سنگھ دھونی نے شاندار اننگ کھیلی لیکن ان کا ساتھ دینے والا کوئی دوسرا بیٹسمین نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان نے لاجواب بیٹنگ کی ، پاکستانی اننگ کو انہوں نے وننگ ٹریک پر ڈالا، ان کی ناصر جمشید کے ساتھ پارٹنر شپ انتہائی معیاری رہی۔

ناصر جمشید نے سیٹ ہونے کے بعد میچ فنش کیا جو اچھا سائن ہے، جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو دو تین اوور پہلے میچ ختم کرنا تھا تاکہ مستقبل میں بڑے ہدف کی پریکٹس ہو جاتی۔