جنید خان نے توقع کے مطابق بہترین بولنگ کی ، مصباح الحق

Misbah Ul Haq

Misbah Ul Haq

چنئی (جیوڈیسک) چنئی پہلے ون ڈے میں کامیابی پر پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنید خان نے توقع کے مطابق بہترین بولنگ کی ، اندازہ تھاکہ جنید خان وکٹ میں نمی کافائدہ اٹھائے گا۔

فاتح کپتان نے مزید کہا کہ ابتدائی اوورز کے بعد وکٹ آسان ہوگئی تھی، لیکن ناصرجمشید نے بہترین اننگز کھیلی اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔