قصور اور لاہور شہر کو گیس کی سپلائی بحال

LG

LG

لاہور ملتان روڈ پر سوئی گیس پلانٹ میں خرابی دور کرنے کے بعد قصور اور لاہور شہر کو گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی۔ گزشتہ روز ملتان روڈ پر واقع سوئی گیس پلانٹ میں خرابی کی وجہ سے لاہور اور قصور کو گیس کی فراہمی روک دی گئی تھی۔

گیس حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم کو بچانے کے لئے لوڈشیڈنگ کی گئی۔ گیس پلانٹ میں خرابی دور کرنے کے بعد دونوں شہروں کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی۔ لاہور کے گھریلو صارفین اور سی این جی اسٹیشنز میں گیس کی فراہمی بحال ہونے سے صارفین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس منقطع ہوجانے سے ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے تھے۔