خوردنی تیل بحران: خوردنی تیل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال

ghee oil

ghee oil

بناسپتی ایسوسی ایشن کی جانب سے خوردنی تیل ٹینکرز کو خوردنی تیل کی سپلائی بند کرنے کے بعد خوردنی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی ہے جبکہ پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان چوبیس گھنٹے کیلئے مخر کردیا ہے۔

بناسپتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبد الوحید نے بتایا کہ کراچی میں پورٹ قاسم پر خوردنی تیل کے تین ٹینکر نذر آتش کیے جانے بعد ملک بھر میں گھی اور تیل بنانے والے کارخانے دس دن سے احتجاجا بند ہیں۔ جس سے حکومت کو یومیہ چالیس کروڑ روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھی اور تیل کی یومیہ پیداوار دس ہزار ٹن اور ملکی طلب نو ہزار ٹن ہے۔ مارکیٹ میں برانڈڈ گھی اور تیل کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے ۔ ایک لاکھ ٹن گھی اور تیل کی پیداوار بھی نہیں ہو سکی ہے۔