قصور : دریائے ستلج سے آج ستر ہزار کیوسک کا ریلہ گزرے گا

Rela

Rela

قصور دریائے ستلج میں اس وقت گنڈ اسنگھ کے مقام پر 15فٹ کے قریب سیلابی ریلہ آج رات15اور 16کی درمیانی رات 70ہزار کیوسک کا ریلہ گزرے گا جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت دس سے پندرہ دیہات اور سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ چکی ہے ۔
زیر آب آنے والے دیہاتوں میں بھکی ونڈ ،کلنجر ،مبو کے ،نگر ،رنگے والا ،رتنے والا ،تھٹی فرید ،بستی بھنگا ،بستی قیمہ ،بلہ والا ،گدو ی ، کتلوہی ،وزیر پور ،سمیت دیگر دیہات زیر آب ااو رسینکڑوں آراضی پر کھڑی فصلیں پانی میں بہ گئی ہیں جبکہ کنگن پور ،چھیماں والا جھگے ،کے علاقوں کی آراضی بھی زیر آب آنا شروع ہو گئی ہے آنے والے شدید ریلے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تلوار پوسٹ پر کیمپ لگا دیئے ہیں جبکہ آرمی اور رینجر کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔