قلات: بجلی کی تاریں گرنے سے 6 افراد ہلاک،30 زخمی

People Killed

People Killed

قلات : (جیو ڈیسک) ٹرک پر بجلی کی تاریں گرنے سے اس پر سوار چھ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

خانہ بدوش ٹرک میں سوار ہو کر سندھ سے قلات آرہے تھے کہ چھپر چھاتی کے مقام پر گیارہ ہزار کے وی کی تاریں ٹرک پر گرنے سے چھ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔