نواب شاہ: مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی

Nawab Shah

Nawab Shah

نواب شاہ : (جیو ڈیسک) بس پر فائرنگ سے7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔ صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی سے کوہاٹ جانیوالی مسافر کوچ پر رین شاہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اسسٹنٹ ڈرائیور کے مطابق سکرنڈ کے مقام سے پانچ افراد سوار ہوئے۔ بس دو کلومیٹر ہی چلی تھی کہ پیچھے سے آنے والے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کوچ کو گھیر لیا اور بس روک کر فائرنگ شروع کر دی۔ بس میں سکرنڈ سے سوار ہونے والے مسافروں نے بھی فائرنگ کی جس کے باعث بس ڈرائیور سمیت سات افراد موقع پر دم توڑ گئے اور دس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو قاضی احمد اور نواب شاہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں گل ریب، ارسلان، مخبر خان، کابل خان، عبدالحمید، شہزاد حسن اور سمیع اللہ شامل ہیں۔