قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا

national assembly

national assembly

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا۔ وزیراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اظہار اعتماد کی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ ملک میں میمو گیٹ اسکینڈل، این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور حکومتی اداروں کے درمیان تنا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں آج ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس کافی ہنگامہ خیز ہونے کی توقع ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر اظہار اعتماد کی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتیں بھی اس حوالے سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپنی حکمت عملی مرتب کرچکی ہیں۔ اجلاس کتنا بھی ہنگامہ خیز ہو، محب وطن حلقے زور دے رہے ہیں کہ ملک پر موجود صورتحال کے مثبت اثرات مرتب ہونے چاہئیں۔