قومی ایئرلائن کے 18 طیارے گراؤنڈ ہو گئے

PIA Planes

PIA Planes

قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔ حکومت کی جانب سے مزید قرضہ نہ ملنے کی وجہ سے طیاروں کے اسپیر پارٹس نہیں خریدے جا سکے جس کے باعث 18 طیارے گراونڈ کر دیئے گئے۔

انجینئرنگ ذرائع کے مطابق طیاروں کے پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، گراونڈ کئے جانے والے طیاروں میں دو بوئنگ دو سیون فور سیون بوئنگ دو ٹرپل سیون بوئنگ دس سیون تھری سیون ایئر بس اے دو تین سو دس اے ٹی آر شامل ہیں۔

طیارے نہ ہونے کیو وجہ سے کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز پی کے 306 منسوخ ، کراچی سے ڈھاکا جانیوالی پی کے 664 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے پرواز 12 بجے روانہ ہوگی ، لاہور سے کوالالمپور جانیوالی پی کے898 منسوخ ہو گئی ہے جبکہ ابوظہبی سے کراچی آنیوالی پی کے 238 بھی تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔