قومی باکسنگ چیمپئن شپ 23اپریل سے لاہور میں شروع ہو گی

Boxing

Boxing

پاکستان : (جیو ڈیسک) چونتییس ویں قومی باکسنگ چیمپئن شپ 23 سے 27 اپریل تک لاہور میں ہو گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن مقابلوں کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری محمد اکرم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور فاٹا کے علاوہ آٹھ ڈیپارٹمنٹس کے ڈیڑھ سو کھلاڑی حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپک کوالیفائنگ رانڈ میں پاکستان کا ڈرا مشکل ہونے کے باعث پاکستانی باکسرز کامیاب نہ ہو سکے۔ پاکستان میں جو بھی باکسنگ کی تباہی کا ذمہ دار ہے اسے گھر جانا ہو گا۔