انٹرنیشنل ویمنز ٹینس: اوشنا سہیل کو پری کوارٹر فائنل میں شکست

Ushna Suhail

Ushna Suhail

اومان : (جیو ڈیسک) پاکستانی ٹینس سٹار اوشنا سہیل انٹرنیشنل ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ روسی کھلاڑی نے انہیں پری کوارٹر فائنل میں ہرایا۔

اومان میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں اوشنا سہیل کا مقابلہ روسی ٹینس سٹار ایوگینیوا سو نٹسووا سے تھا۔ روسی کھلاڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوشنا سہیل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔