بارش نے فتح کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ڈیرن سمی

Dearran Semmi

Dearran Semmi

ویسٹ انڈیز : (جیو ڈیسک) کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سمی نے کہا ہے کہ کینگروز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے پر عزم تھے، بارش نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ تیسرا میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر لیں گے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کپتان نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، کھلاڑیوں میں فائٹنگ سپرٹ دیکھ کر خوشی ہوئی اگر ہم مزید محنت کریں تو کینگروز کو ہرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہدف حاصل کرنے کیلئے 60 اوورز کافی تھے لیکن بارش کی وجہ سے کھیل مکمل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مایوسی ہوئی۔

سمی نے کہا کہ کھلاڑی اگر روایتی کھیل پیش کریں تو ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کو ہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں، تمام تر توجہ تیسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہیں میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔