قومی سلامتی پر سیاسی قیادت کی تجاویزمربوط ہیں۔ وزیراعظم

GILANI

GILANI

(جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی قومی سلامتی پر سیاسی قیادت کی تجاویز مربوط ہیں۔

پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل رائو قمر سلمان کے اعزازمیں عشائیے سے خطاب میں وزیراعظم رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دنیا کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ مختلف ممالک میں سیاست، معاشرت اور ترقی کے معیار بھی بدل رہے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا اسی طرح اب قومی سلامتی کے روایتی تصور میں بھی تبدیلیاں آ چکی ہیں۔