اٹارنی جنرل آج حقانی کے بلوں کا ریکارڈ پیش کریں گے

supreme court

supreme court

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق حسین حقانی کے موبائل بلوں کا ریکارڈ پیش کریں گے۔ عدالتی کمیشن اجلاس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی عیسی کی سربراہی میں اسلام آباد کمیشن ہائی کورٹ میں ہو گا جس میں کمیشن نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو طلب کر رکھا ہے۔

کمیشن کا گرشتہ اجلاس دو مارچ کو ہوا تھا جس میں اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ حسین حقانی کے مارچ دو ہزار گیارہ تا نومبر دو ہزار گیارہ تک استعمال ہونے والے موبائل نمبرز کے بلوں کی کاپیاں موبائل کمپنیوں سے منگوا کر پیش کریں۔