ن لیگ کا دامن صاف ہے، جلد سچائی قوم کے سامنے آجائیگی، حمزہ شہباز

hamza shahbaz

hamza shahbaz

لاہور : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو رقوم دینے کے مقدمے میں روزانہ بیانات بدلے جارہے ہیں، ن لیگ کا دامن صاف ہے، بہت جلد سچائی قوم کے سامنے آ جائے گی۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں حمزہ شہباز نے کہا کہ یونس حبیب صدر آصف زرداری کے آدمی ہیں، اور انہی کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی چھوٹی چھوٹی سازشوں سے کسی کی ساکھ خراب نہیں کی جاسکتی، معاملہ عدالت میں اور اس کا فیصلہ بھی عدالت  کرے گی۔