لاپتہ افراد کیس: ڈپٹی اٹارنی جنرل کا تحریری بیان جمع

high court

high court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) لاپتہ افراد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری نے تحریری طور پر بیان جمع کرا دیا۔

سماعت کے دوران آئی ایس آئی کی جانب سے خط عدالت میں جمع کرا دیا گیا ۔آئی ایس آئی کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ میجرطارق نامی کوئی آفیسر بھی جی نائن اسلام آباد میں موجود نہیں۔ حزب التحر یر کے افراد خود گھر سے غائب ہو جاتے ہیں اور نام آئی ایس آئی پر لگایا جاتا ہے۔لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے لیے ڈاکٹر عبدالقیوم اور ڈاکٹرعبدالوحید کے وکیل عمر ایاز سندھو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لیے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا ئی جا ئے۔ کیس کی سماعت سولہ اپریل تک ملتوی کر دی۔