قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات منظور

national assembly

national assembly

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پارلیمنٹ نے قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے جس میں امریکا سے سلالہ حملے پر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے بند کئے جائیں۔ پاکستان کی سر زمین اسلحے کی ترسیل کیلئے استعمال نہیں کی جائیگی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے سفارش کی کہ سلالہ چیک پوسٹ حملے پر امریکا غیر مشروط معافی مانگے۔ مہمند ایجنسی حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستانی ہوائی اڈے غیر ملکیوں کو نہیں دیئے جائیں۔ کسی ملک سے زبانی سمجھوتے نہیں کیئے جائیں۔ قومی سلامتی پر کئے گئے تمام معاہدوں کی منظوری لی جائے۔ کسی بھی ٹھیکیدار اور انٹیلی جنس افسر کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ رضا ربانی نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ دنیا پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ بھی بھارت کی طرزکا سول جوہری معاہدہ کرے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے سفارش کی کہ چین سے تعلقات مزید مضبوط کئے جائیں اور روس سے تعلقات بڑھائے جائیں۔