قومی ٹیم میں وآپسی کو درست ثابت کرنے کا دباؤ تھا۔ آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فتح گرکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کو درست ثابت کرنے کا دبائو تھا۔
پاکستان ٹیم سیریز کا پانچواں ایک روزہ میچ کھیلنے شارجہ سے ابوظبی پہنچ گئی، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ انہیں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر بیحد خوشی ہے اور وہ آئندہ بھی پاکستان کو کامیابی دلانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتان مصباح الحق کی حوصلہ افزائی عمدہ کارکردگی کا محرک ثابت ہوئی۔ بیٹنگ کے دوران مصباح کی ہدایت پر انہوں نے پورے پچاس اوورز کھیلنے کی کوشش کی اور ہدف کا دفاع کرتے ہوئے دوسری بار گیند کرتے ہوئے کپتان نے ان سے کہاکہ اس وقت جلد وکٹ ملنا بہت اچھا ہوگااور اللہ کی مدد سے وہ سنگاکارا کو آئوٹ کرکے ٹیم کو کھیل میں واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔
شاہد آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ دو بار انجام دینے والے پہلے کرکٹر ہیں۔