لائبیریا: عالمی امن مشن کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع

Ethiopian Peacekeeper

Ethiopian Peacekeeper

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقی ملک لائبیریا میں تعینات عالمی تنظیم کی امن فوج کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
کونسل کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں لائبیریا میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں امن فوج کے کردار کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے صاف، شفاف اور پر امن انعقاد سے یہ اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ وہاں  موجود امن مشن کے فرائض میں کب اور کیسے  کمی لائی جائے۔اقوامِ متحدہ کے امن اہلکار خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد 2003 میں لائبیریا  میں تعینات کیے گئے تھے اور سلامتی کونسل کی جانب سے جمعہ کو منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں اس مغربی افریقی ملک میں ان کا قیام آئندہ برس ستمبر تک بڑھادیا گیا ہے۔