لائن آف کنٹرول کے ساتھ تشدد کے کسی بھی واقعے پر تشویش ہوتی ہے، امریکا

Victoria nuland

Victoria nuland

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ کشمیر میں۔ پاکستانی فوج نے 6 جنوری کولائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے کی شکایت کی تھی۔

کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی اور بھارتی افواج کے درمیان مسلح تصادم کے حالیہ واقعے پر قوام متحدہ اور امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ ہم لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف فائرنگ کے خاتمے، تجارت اور سفری سہولیات کی بحالی پر زور دیتے ہیں۔

امریکا مسائل کے حل کے لئے دونو ں ممالک سیرابطے میں ہے اور دونوں ممالک میں مسائل حل کرنے کے لئے اعلی سطح پر بات چیت جاری ہے۔

پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کہتی ہیں کہ تیسرے ملک سے تحقیقات کرانے پرتیار ہیں۔ بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنا ہو گا۔