لارا دتہ اور ان کی نومولود بیٹی اسپتال سے گھر منتقل

lara dutta

lara dutta

سابق مس یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ بیٹی کی پیدائش کے بعد گھر منتقل ہوگئیں۔ انہوں نے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔ لارا کا کہنا ہے کہ نو مولود سائرہ ان کی اور ان کے شوہر کی زندگی میں خوشیاں بھر دیگی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹا یا بیٹی سے زیادہ اس بات کی فکر تھی کہ ان کا ہونے والا بچہ صحت مند ہو۔ جبکہ ان کے شوہر معروف ٹینس اسٹار مہیش بیٹی کے باپ بننا چاہتے تھے ان کی خواہش پوری ہوگئی۔