لارڈزٹیسٹ پہلا دن : ویسٹ انڈیزنے9 وکٹوں پر243 رنز بنائے

chanderpaul

chanderpaul

لارڈزٹیسٹ: (جیو ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے نو وکٹوں کے نقصان پر دوسو تینتالیس رنز بنائے۔ اسٹورٹ براڈ نے باہتر رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے چندرپال ستاسی رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

لارڈز میں انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کے جانی بیرسٹو اور ویسٹ انڈیز نے شینن گبریل کو ٹیسٹ کیپ دی۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے نو وکٹوں کے نقصان پردوسو تینتالیس رنز اسکورکئے۔ ایڈرین براتھ بیالیس،مارلن سموئلز اکتیس اور ڈیرن براووانتیس رنزبناکر نمایاں اسکورر رہے۔شیونرائن چندرپال ستاسی رنز بناکر کریز پرموجود ہیں۔انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے باہتر رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں۔ جیمزاینڈرسن نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔