روم ماسٹرز،راجر فیڈرر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

roger federer

roger federer

روم: (جیو ڈیسک) راجر فیڈرراور رافیل ندال روم ماسٹرز ٹینس اوپن چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے کھلاڑی کارلوس برلوک کو با آسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین رافیل ندال نے عمدہ کارکردگی کی بدولت جرمنی کے فلورین میئر کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 سے زیر کر کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ جائلز سیمنز نے گوئیلرمو کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ تھامس برڈچ لیوکاز کے خلاف فتح یاب رہے۔